پاکستان میں ٹیکس ریٹرن فائل کرنےکی آخری تاریخ بڑھا دی گئی ہے۔ اخباری اطلاعات کے مطابق اب ٹیکس گوشوارے 30 نومبر 2022 تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔
سو لفظی کہانی words story 100
سو لفظی کہانی ایک ہفتے کا کام کلرک کو معلوم تھا کہ سائل کی فائل درست ہے۔ اور اسی وقت ایک دستخط سے آگے جا سکتی ہے۔ لیکن اس نے بڑی لمبی کہانی سنائی کہ فلاں فلاں کاغذ چیک کرنا ہے۔ فلاں کاغذ کی فلاں افسر سے تصدیق کرانی ہے۔ وغیرہ وغیرہ اور ایک ہفتےکا وقت درکار ہوگا۔ کچھ دن بعد وہ کلرک اپنا ٹی وی ٹھیک کرانےگیا الیکٹریشن کو پتہ چل گیا تھا کہ ٹی وی کی مرمت میں کچھ زیادہ کام نہیں اور صرف ایک ٹانکے سے ٹھیک ہو سکتا ہے۔ لیکن اس نے بڑی لمبی کہانی سنائی کہ فلاں فلاں پرزہ کھول کر چیک کرنا ہے۔ فلاں سرکٹ جل گیا ہے فلاں پرزہ نیا لگے گا اور اس طرح ایک ہفتے کا وقت درکار ہوگا۔ تحریر محمد اعظم
0 Comments